ڈینگی مرض کی شدت اور ہلاکت خیزی میں نمایاں کمی آئی ہے ثاقب خورشید

Published on April 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

vehari
وہاڑی( یواین پی)ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی شبانہ روز کاوشوں سے ڈینگی جیسے مہلک مرض پر قابو پا لیا گیا ہے ا ور اب عوام میں اس بارے شعور بیدار ہو چکا ہے احتیاطی تدابیر کے اختیار کرنے سے اس مرض کی شدت اور ہلاکت خیزی میں نمایاں کمی آئی ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے ریسورس سنٹر میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پراے ڈی سی رافد احمد ملہی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف گوہر ، ڈاکٹر خالد جاوید ، ڈاکٹر راؤ خلیل،ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر،ٹی ایم ا و میاں اظہر ، ٹی او آر راؤ نعیم خالد اور ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ بھی موجود تھے ۔میاں ثاقب خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادارے انسداد ڈینگی آگہی مہم کو بھر پور طریقہ سے جاری رکھیں اور اس میں عوام کی بھر پور شرکت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو آگہی دے کر اس مرض کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔اے ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے وہاڑی رافد احمد ملہی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے افسران کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ ٹائر شاپ سمیت سروس اسٹیشنز،کباڑ خانے اور زیر تعمیر عمارات کے مالکان کو پابند کریں کہ وہ ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے لیے جاری ہدایات پر عمل کریں۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف گوہر نے کہا کہ ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لیے پانی کے برتن ڈھانپ کر رکھیں اور گھروں اور گھروں سے باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں پانے سامان اور ٹائرز وغیرہ کو اس طرح رکھیں کہ ان میں پانی داخل نہ ہو سکے،آدھی آستینوں والے کپڑوں کی بجائے پوری آستین والے کپڑے پہنیں ۔بلاوجہ سپرے سے گریز کیا جائے ۔رات کو سوتے وقت ماسکیٹو ریپیلنٹ بدن کے ننگے حصوں پر لگائیں یا کوائل جلا کر سوئیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر راؤ خلیل ، ڈاکٹر خالد جاوید،ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر نے سیمینار کے دوران ڈینگی سے بچاؤ ،علاج اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں مفید مشورے دیئے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes