بھارتی انتظامیہ نے حر یت رہنما شبیر شاہ کو گرفتار کر لیا

Published on July 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments


سرینگر(یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیراحمد شاہ کو سرینگر سے گرفتار کر لیاجہاں وہ کئی برسوں سے گھرمیں نظر بند تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی پولیس اور مقبوضہ علاقے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شبیر احمد شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر کے ہمہامہ تھانے میں منتقل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کو کیوں گرفتار کیا گیا اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔یاد رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پیر کے روز حریت رہنماؤں الطاف احمد شاہ، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ، ایاز محمد اکبر شاہد الاسلام اور نعیم احمد خان کو سرینگر سے جبکہ فاروق احمد ڈار کو نئی دلی سے گرفتار کیا تھا۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار رہنماؤں کو منگل کے روز نئی دلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش کرنے کے بعد ان کا دس روز ریمانڈ حاصل کر لیا۔ دریں اثنا جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین کے عدالتی ریمانڈ میں 5اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ محمدیاسین ملک کو منگل کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جس نے ان کا مزید دس روزہ ریمانڈ دیدیا۔ بھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک کو متعدد پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ گزشتہ جمعہ کوسرینگر کے علاقے ڈلگیٹ سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں 25جولائی تک عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل سرینگر بھیج دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes