پاکستان کا اٹھائیسواں وزیراعظم کون؟ فیصلہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہو گا

Published on August 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) پاکستان کے 28 ویں وزیراعظم کا فیصلہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہو گا، ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن کے پانچ امیدوار میدان میں ہیں۔ چھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحریک انصاف اور شیخ رشید کا ایل این جی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس مسترد کر دیا گیا۔ وزارت عظمیٰ کے لیے شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے، شیخ رشید تحریک انصاف اور ق لیگ کے، خورشید شاہ اور نوید قمر پیپلز پارٹی، کشور زہرہ ایم کیو ایم پاکستان اور صاحبزادہ طارق اللہ جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے جانچ پڑتال کے بعد تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کیا جائے۔ قانون کے مطابق یہ ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع نہیں ہو سکتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme