لاہور: متعدد گرڈ سٹیشن بند، بیشتر علاقے بجلی سے محروم، عوام سراپا احتجاج

Published on August 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments


لاہور: (یو این پی) صوبائی دارالحکومت میں تعمیراتی کام کیا ہوا؟ بجلی کا نظام ہی درہم برہم ہو گیا۔ اوپر سے بارش نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔ کینال روڈ کی توسیع اور اورنج لائن منصوبے پر تعمیراتی کام کے باعث لیسکو کا فتح گڑھ، پی ڈبلیو آر اور سنی ویو گرڈ سٹیشن بند ہو گئے جس سے راوی روڈ، چنگی امر سدھو، ایجرٹن روڈ، رائل پام، گنگا رام، فتح گڑھ، میاں میر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ اقبال ٹاؤن، سمن آباد، قینچی، فیصل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں بھی رات بھر بجلی نہیں آئی اور شہری اذیت سے دو چار رہے۔بجلی کی عدم فراہمی کے باعث مختلف علاقوں میں شہریوں نے احتجاج کیا۔ گرین ٹاؤن کے مکینوں نے سڑک بلاک کر کے ٹائر جلائے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ سراپا احتجاج شہریوں میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes