پھل اور سبزی فروشوں کے لائسنس بنانے کا فیصلہ

Published on August 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments


لاہور (یو این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل، ریسٹورنٹس، پان شاپس اور ملک شاپس کے فوڈ لائسنس کے بعد سبزیوں اور پھل فرشوں کے فوڈ لائسنس بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو معیاری خوراک اور بہتر کوالٹی مہیا کرنے اور ملاوٹ مافیا کی نگرانی کیلئے فوڈ لائسنس جاری کئے گئے، اب آئندہ ماہ سے پھل اور سبزی فروشوں کے فوڈ لائسنس کا باقاعدہ اجرا کر دیا جائے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ اینڈ ریسورس شاہد عنایت ملک نے بتایا کہ اب تک لاہور شہر میں شعبہ خوراک سے منسلک دس ہزار پوائنٹس کے لائسنس بنا چکے ہیں جبکہ آئندہ ماہ سے سبزی اور پھل فروشوں کی لائسنسنگ شروع کر دی جائیگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لائسنس کے اجرا کا مقصد لوگوں میں شعور پیدا کرنا اور خوراک کے شعبہ میں ملاوٹ کا خاتمہ اور تمام کاروباری حضرات کو قانون کے دائرہ میں لانا ہے تا کہ صحت مند خوراک عام عوام تک پہنچائی جائے۔ جو لوگ لائسنس نہیں بنوائیں گے ان کا کاروبار بند کر دیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes