پیپلزپارٹی نے ن لیگی کی ریلی پر سوالات اٹھادیئے

Published on August 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

کراچی(یو این پی)پیپلزپارٹی رہنماء قمر زمان کائرہ نے ن لیگ کی ریلی پر سوالات اٹھادیئے، بولے کہ میاں صاحب بتائیں ریلی کس کیخلاف نکال رہے ہیں؟، پاکستان کو خطرات ہیں تو قومی قیادت کو اعتماد میں لیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی پر سوال اٹھا دیا، کہتے ہیں کہ میاں صاحب بتائیں ریلی کس کیخلاف نکال رہے ہیں؟، انہیں کس حیثیت میں پروٹوکل دیا جارہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کو عدالت نے صفائی کا پورا موقع دیا، 5 ججز نے آپ کیخلاف متفقہ فیصلہ دیا، نواز شریف بتائیں سازش کس نے کی؟، پاکستان کو خطرات ہیں تو قومی قیادت کو اعتماد میں لیں، قومی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیں گے تو یہ جرم ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题