ملک بھرکی طرح ٹھٹھہ میں بھی 70ویں یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے منائی گئیں

Published on August 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 572)      No Comments

ٹھٹھہ(حمید چنڈ)معمول کے مطابق پورے ملک کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی 70ویں یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے منائی گئی اس کی اہم تقریب پولیس گراؤنڈ مکلی میں منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز پولیس عملہ کی جانب سے سائرن بجاکر کیا گیا، بعد ازیں صبح 7.55 بجہ ڈپٹی کمشنر مرزا ناصر علی اور ایس ایس پی فدا حسین مستوئی کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ بعد ازیں پولیس کے جوانوں کی جانب سے پریڈ اور گارڈ آف آنر کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر جشن آزادی کے سلسلے میں ضلع ٹھٹھہ کے مختلف سرکاری و نجی اسکولز کے طلبہ و طالبات کی جانب سے وطن سے محبت کے اظہار میں تقریریں اور مختلف ٹیبلوز کا مظاہرہ کرنے کے ساتھہ مختلف قومی نغموں پر رقص بھی پیش کیا گیا جبکہ استاد اشرف اور رحیم علی بلال کی سربراہی میں جوڈو کراٹے کا مقابلہ پیش کیا گیا اور گیارہ سالہ کمسن پہلوان ایاز چانڈیو نے اپنی کمر سے 5 من وزنی پتھر اٹھانے کا مظاہرہ کیا جبکہ پہلوان عاشق پلیجو نے اپنے بالوں اون پہلوان شان چانڈیو نے اپنے دانتوں سے تین گاڑیاں کھینچ کر خوب داد حاصل کیا۔ آخر میں ٹیبلوز اور تقاریر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسکولز کے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اے ڈی سی ون محمد عثمان تنویر، اے ایس پی فاروق امجد، وائس چیئرمن ضلع کونسل ٹھٹھہ ممتاز جلبانی کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں، صحافی برادری اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog