نشان حیدر پانے والے کمسن ترین شہید راشد منہاس کی آج 46 ویں برسی

Published on August 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 534)      No Comments


جہانیاں(یو این پی) نو عمری میں وطن پر قربان ہو کر نشان حیدر کا اعزاز پانے والے راشد منہاس شہید کو بچھڑے 46 سال گزر گئے۔ پر جوش خوبرو جواں، اقبال کا شاہین، فلائیٹ آفیسر راشد منہاس شہید جو وطن کی آن بان پر قربان ہو گیا اور رہتی دنیا تک ملک کے نوجوانوں کے لئے مثال بن گیا۔  کم عمری میں نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے راشد منہاس 17 فروری 1951 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ راشد منہاس 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے افسران کی شجاعت اور عسکری مہارت سے بے حد متاثر ہوئے، جس نے ان کی زندگی کا مقصد متعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ یوں راشد منہاس اقبال کے شاہین کی تصویر بن گئے ۔ اسی شوق اور جذبہ حب الوطنی کا اعجاز تھا کہ راشد منہاس نے نا تجربہ کاری اور کم عمری کے باوجود اپنے غدار انسٹرکٹر کے سازشی عزائم کو ناکام بنا دیا ۔ 20 اگست 1971 کا دن رہتی دنیا کے لئے جرات و بہادری کی مثال بن گیا۔ راشد منہاس نے غدار کے ہاتھوں بے بس ہونے کی بجائے وطن کی خاک پر جام شہادت نوش کرنے کو ترجیح دی۔ ان کے اس لازوال کارنامے پر انہیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ راشد منہاس کی شہادت نے فضائیہ کے راز بھارت کے ہتے چڑہنے سے بچا لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes