بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 70 پیسے فی یونٹ کمی،نیپرا نے منظوری دے دی

Published on August 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments


کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا
اسلام آباد(یوا ین پی) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 70 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ چئیرمین نیپرا طارق ستوزئی کی سربراہی میں نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں جولائی کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 70 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔نیپرا نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جو آئندہ بلوں میں دیا جائے گا جب کہ نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy