میرا کی نئی آنے والی سائکو تھرلر فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ پاکستانی فلم انڈسٹری میں تبدیلی لائے گی

Published on December 26, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

\"IMG_7979\"
لاہور(یواین پی) فلمسٹار میرا کی نئی آنے والی فلم ’’ہوٹل‘‘کا فرسٹ لک سوشل ویب سائٹس پر لانچ کر دیا گیا ہے، اب تک کئی ہزار لوگ اسے دیکھ چکے اور ان میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے اورانہیں اس فلم سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ساتھ ہی وہ فلم انڈسٹری میں نئے چہروں کو دیکھنے کے خواہشمند بھی ہیں، سائکو تھرلر فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ بھارت کے شہر نئی دلی میں بسنے والی ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو ایک ایسے ہوٹل میں جا کر رہتی ہے۔ جہاں اس کی ملاقات اپنی بہن سے ہوتی ہے جو پیدا نہیں ہوئی۔.فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ میں برصغیر میں موجودلڑکیوں کے ساتھ ناروا سلوک کو موضوع بنایا گیا ہے، خصوصی طور پر ان بچیوں کو جنہیں پیدائش سے قبل ہی قتل کر دیا جاتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ پاکستان کے چند شہروں میں کی گئی جب کہ کچھ خاص حصوں کی شوٹنگ کراچی کے کچھ علاقوں میں کی گئی۔ توقع ہے کہ فلم 2014 ؁ء میں سینماؤں کی زینت بن سکے گی۔ ہوٹل کی ٹیم ایک اور نئی فلم ’’ہوٹل2-‘‘ کاپلان کرچکی ہے جس کی کہانی پانی کے جہاز پر ہے اورکوشش یہ کی جارہی ہے کہ سری لنکا، بھارت اورترکی کے کچھ فنکار اس فلم میں کام کریں، ’’ہوٹل‘‘ایک سائکو تھریلر فیچرفلم ہے، جس کا اوریجنل اسکرین پلے خالد حسن خان نے لکھا ہے جوکہ اس فلم کے اسکرپٹ رائٹرو ڈائریکٹر بھی ہیں ،خالد حسن خان نے ھالی ووڈ سے باقاعدہ اسکرپٹ رائٹنگ اور ڈائریکشن کی ڈگری لی ہے اور وہ بین الاقوامی ٹی وی چینلز کے لیے کئی پروگرام اور ڈاکومینٹریزبنا چکے ہیں۔ فلم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض طلال فرحت نے انجام دیئے، فلم کی کاسٹنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ اپنے کئی سالہ تجربے کی بنیاد پر پاکستان کی تاریخ کی پہلی سائکو فلم ’’ہوٹل‘‘میں اپنی ماہرانہ خدمات انجام دیں۔ سائکو. فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ کی مرکزی کردار فلمسٹارمیرا جی ہیں،جنہوں نے ’’کاشیکا‘‘ کو رول ادا کیا ہے، واضح رہے کہ ’’ہوٹل‘‘فلم میں 98%نئے فنکاروں نے کام کیا ہے، دیگر کاسٹ میں ہمایوں گیلانی، نیہا انیل،نسرین جان، نساء جبیں،مسکان جے، عبید اللہ زبیر، صادق امین،بابرخان،ذکیہ خان، طارق جمال، بیلا ناز، نوید بلوچ، فرخ دربار،ماجد راجہ،نبیل شوکت، انیس راجہ (مرحوم) ، اکبر خان، محمد احمد، اورمحترمہ ڈاکٹر عالیہ امام ہیں۔ٹیزر دیکھنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ سائکو تھرلرفیچر فلم’ھوٹل‘ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں ایک اور نیا باب رقم کرے گی. اور ایک قدم اور آگے اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes