ٹھٹھہ؛میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے70 ملازمین 14ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم

Published on August 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

ٹھٹھہ؛میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے70 ملازمین 14ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم
ٹھٹھہ ( رپورٹ: حمیدچنڈ) میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے70 ملازمین 14ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہوگئے ہیں ، عید کے موقع پر گھروں کے چھولے ٹھنڈے پڑ گئے اور فاقہ کشی کی صورتحال ، ملازمین نے شیرازی براران سے مداخلت کرکے تنخواہوں کی ادائیگی کی اپیل کردی ہے اس سلسلے میں ملازمین ریاض علی سولنگی ، سلیم صابرو ، جڑیو بھرانی نے پریس کلب مکلی میں صحافیوں کو بتا یا ہے کہ 14ماھ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ان کے گھروں میں فا قہ کشی کی صورتحال ہے عید کے موقع پر ٹی ایم او ٹھٹھہ نے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی ہے اور کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آپ کو تنخواہیں دے سکتا ہے ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے انھوں نے ہمیں ناظمی کے دور میں نوکریاں دی گئی تھی اس لیے شیرازی برادران سے اپیل ہے کہ ٹی ایم او ٹھٹھہ پر دباو ڈال کر تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارے گھروں کے چھو لے جل سکیں ۔

ٹھٹھہ کے کئی ستاستدانوں اور سرکاری افسران نے کراچی میں اپنے بنگلوں پر ڈیرے جمالئے غریب عوام دھکے کھانے پر مجبور
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کے کئی ستاستدانوں اور سرکاری افسران نے کراچی میں اپنے بنگلوں پر ڈیرے جمالئے غریب عوام دھکے کھانے پر مجبور تفصیلات کے مطابق چند ماہ کے اندر ٹھٹھہ ضلع کے کئی بڑے ستاستدانوں منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران نے کراچی ڈنفیس کلفٹن اور دیگر شہروں میں کروڑں روپے مالیت کے اپنے اپنے بنگلوں میں ڈیرے جمالئے ہیں اور یہ تمام افراد عوام کی پنچ سے دور ہیں غریب عوام اپنے کاموں کے حصول کے لئے چکر لگا لگا کے تھک چکے ہیں اس سلسلے میں لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم 6ماہ کے عرصے سے سیاستدانوں اور افسران کے پیچے پھر رہے ہیں جب بھی انکے ٹھٹھہ میں واضع بنگلوں اور آفسز پر جاتے ہیں تو وہاں کوئی نہیں ملتا اور کہہ دیا جاتا ہے کہ صاحبان کراچی کے بنگلوں پر ہیں ۔

ٹھٹھہ آسان قسطوں کے نام پر کئی موٹر سائیکل کے شوروم مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) ٹھٹھہ آسان قسطوں کے نام پر کئی موٹر سائیکل کے شوروم مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے نئی موٹر سائکلوں میں پرانے پاٹس لگانے کے انکشافات تفصیلات کے مطابق ٹھٹھ اور مکلی میں آساں قسطوں کے نام پر موٹر سائیکلوں کے کئی شورومز کھل گئے ہیں جن کے مالکان غریب عوام کو دنوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں شورومز پر زیادہ چائنیہ کمپنیز کی موٹر سائیکل 65اور 70ہزار وصول کرتے ہیں اور اکثر موٹر سائیکلوں میں پرانے انجس اور دیگر کے پارٹس بھی لگادئے جاتے ہیں ٹھٹھ کے شہریوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے غیر قانونی طور پر قائم موٹر سائیکل شورومز مالکان کے خلاف سخت کاروائی کیجاےْ۔

مکلی سے ٹھٹھہ تک روڈ کے اوپر چلنے والے ترقیاتی کام میں سست روانی کے باعث حادثات معمول بننے لگے
آئے دن چھوٹی بٖڑی گاڑیوں کا آپس میں ٹکرانے کے باعث ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام پریشان، ضلعی انتظامیہ مکمل خاموش
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)مکلی سے ٹھٹھہ تک روڈ کے اوپر چلنے والے ترقیاتی کام میں سست روانی کے باعث حادثات معمول بننے لگے، آئے دن چھوٹی بٖڑی گاڑیوں کا آپس میں ٹکرانے کے باعث ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام پریشان، ضلعی انتظامیہ مکمل خاموش،یوا ین پی کے مطابق پچھلے دو ماہ سے 6 کلومیٹر روڈ پر چلنے والے ترقیاتی کام سست روانی کی وجہ سے ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ، ضلعی ہےْڈ کواٹر مکلی پر ہونے کے باعث مختلف سرکاری آفیسوں کے کام کے جانے والے لوگوں کومٹی دھول اڑنے کی وجہ سے روڈ پر دیکھنا مشکل ہوگیا جس کے باعث چھوٹی بڑی گاڑیوں کا آپس میں ٹکرانا معمول بن گیا ، روڈ کے بھیچ میں بننے والے ڈرنیج نالے میں لگے ہوےْ لوہے کے سریے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، ٹریفک پولیس بھی نےْ بننے والے روڈ سے غاےْب رہنے لگی ہے، شہریوں نیصحافیوں کو بتایا کے کئ بار ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو شکایات درج کروائ ہوئ ہے مگر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے اس ضمن میں مکمل خاموش اختیار کی ہوئ ہے، شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہوےْ کہا کے ٹھٹھہ اور مکلی کے بھیچ میں بننے والے ڈبل روڈ کے کام میں ہونے والی سست روانی کے اوپر تحقیات کروائ جاےْ اور مذکورہ ٹھیکیدار اور ملوث عملداروں کے اوپر انکواےْری کرواکر اس روڈ کا کام جلد سے جلس مکمل کروایا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme