میں بھی پاکستانی، تم بھی پاکستانی طارق غوری کا ملی نغمہ یومِ دفاع پر ریلیز ہوگا

Published on August 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

کراچی(یواین پی) سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے گلوکاراور پاکستان ریلوے کے سینئر انجن ڈرائیور طارق غوری نے یومِ دفاع ۶ستمبر کے لیے خصوصی ملی نغمہ ’’میں بھی پاکستانی، تم بھی پاکستانی‘‘ کے عنوان سے پاکستان کے اُن شہیدوں کے نام کیا جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر سرحدوں پر اپنی جان کا نذرانہ دے کر شہید کا رُتبہ حاصل کیا اور پاکستان کا سب ے بڑا ملٹری اعزاز اپنے نام کیا، یہ ملی نغمہ سوشل میڈیا پر ۵ستمبر کی شام سے دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا طارق غوری کے کہنے کے مطابق یہ ملی نغمہ ملکی جوش وجذبہ سے سرشار پاکستانیوں کے لیے ایک ہماری جانب سے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے جس میں ہمارے نیشنل ہیروز اور افواج پاکستان آزادی سے لے کر آج تک قربانیوں کا مظہر رہے ہیں،ملی نغمے کی ریکارڈنگ کراچی کے مختلف مقامات پر کی گئی اور پاکستان کے جنت نظیر سوات کے شہر کے کچھ حصوں کی خوبصورتی کوبھی شامل کیا گیا ہے ترانے کی شاعری و دُھن طلال فرحت اور میری ہے جسے کمپائل بھی خود کیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ہم تما م لوگوں کا خصوصی شکریہ ادا کرے ہیں کہ جنہوں نے میری آوازکو سراہا اور ہزاروں افراد نے میری ویڈیو کو دیکھ کر حوصلہ افزائی کی جس کیلئے میں تمام صحافی حضرات کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے خبر بنایا اور انشااللہ مجھے اللہ پاک پر بھروسہ ہے کہ یہ ملی نغمہ اپنے سادہ لفظوں کی شاعری سے یقیناًپاکستانیوں کے دل میں جگہ بنانے میں ضرور کامیاب ہوگا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy