حناملک کا نیا ملی نغمہ’’اے وطن کے سجیلے جوانوں‘‘ یوم دفاع پہ ریلیز ہوگا

Published on August 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 883)      No Comments

میڈم نور جہاں کے گائے ہوئے ملی نغمے کو نئے اسٹائل کے ساتھ گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے 
لاہور( یوا ین پی)نامورگلوکارہ حنا ملک جو ہر اہم دن کے حوالے سے گیت ،ملی نغمے بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں نے پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے سے ایک نیا ملی نغمہ تیار کیا ہے،حنا ملک نے ملی نغمہ ’’ اے وطن کے سجیلے جوانوں وطن کی ہوائیں تمیں سلام کہتی ہیں ‘‘تیار کر لیا ہے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر جا ری کی گئی ہے ، شائقین موسیقی میں یہ ملی نغمہ مقبولیت حاصل کر ہا ہے اس نغمے کو نئے ورجن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اس کے ڈائریکٹر سمیع ملک جبکہ اس کی موسیقی کامران اختر نے ترتیب دی ہے گلو گارہ حنا ملک نے یونی ویڑن نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع کے حوالہ سے میڈم نور جہاں کا گایا ہوا ملی نغمہ نئے ورجن کے ساتھ گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے میرا یہ ملی نغمہ یوم دفاع پہ ریلیز کیا جائے گا جس طرح میرے پہلے ملی نغمے عوام میں مقبول ہوئے مجھے امید ہے کہ یہ ملی نغمہ بھی شائقین موسیقی کو پسند آئے گا 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog