مفاد عامہ کے منصوبوں پر تنقید کرنیوالے ترقی کے دشمن ہیں: شہباز شریف

Published on March 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

333333333333
لاہور: (یو این پی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی مخالفت کرنے والوں کی زبانیں منصوبے کی تکمیل پر بند ہو جائیں گی۔ وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلا جواز تنقید کرنے والے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو غریب عوام کی محرومیوں کا خاتمہ برداشت نہیں۔ میٹرو بس سروس کے نظام پرتنقید کرنے والوں کی زبانیں بھی منصوبے کی کامیابی پر بند ہو گئی تھیں۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی مخالفت کرنے والوں کی زبانیں بھی منصوبے کی تکمیل پر بند ہو جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme