دیدار نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست دیدی

Published on September 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments


لاہور(یو این پی) اداکارہ دیدارنے فیس بک اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے سائبرکرائم سیل کو باقاعدہ درخواست دیدی ہے۔اداکارہ کیجانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس لوگوں کو ورغلانے کے ساتھ ساتھ بے وقوف بنارہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ساکھ متاثرہورہی ہے۔لہٰذا غیرقانونی اورجعلی اکاؤنٹس کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اوران اکاؤنٹس کوبند کرکے اس کو چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme