ٹھٹھہ کی خبریں۔۔۔ حمید چنڈ کے قلم سے 

Published on September 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

ٹھٹھہ کی خبریں۔۔۔ حمید چنڈ کے قلم سے 
سول اسپتال مکلی ٹھٹھہ ضلع کی عوام کے لیے قوص گھر بن گیا، آےْ دن مریضوں کے ساتھ مقرر اسٹاف کا مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگوں کے ساتھ جگڑا کرنا معمول بن گیا، سول اسپتال مرف انتظامیہ کے حوالے ہونے کے بعد ادویات کی کمی کے باعث غریب مریضوں کو بھاری کمیشن کے عیوض مخصوص اسٹوروں سے دوائ خرید کر لانے کے لیے مجبور کیا جانے لگا، مرف این جی او کاکرتہ دھرتہ آدم ملک کروڑوں کا بجٹ ہضم کرنے میں مصروف، سرکاری ایمبولینس سول اسپتال میں صرف مرف کے ڈاکٹروں کو گھر سے اٹھانے میں مصروف،ایمرجنسی میں مریض پراےْویٹ ایمبولینس کرنے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کی واحد سول اسپتال مکلی مرف این جی او کے سپرد ہونے کے بعد مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا بڑرہا ہے، اسپتال میں مریضوں کو سہولیات نہ ملے کے باعث مریضوں کے ساتھ آنے والے اٹینڈنٹوں کے ساتھ اسپتال کے عملے کا جگڑا معمول بننے لگا، سول اسپتال میں ادویات کی شدید کمی کو بھی چار ماہ کا عرصہ گزرگیا مگر مرف این جی او کے اوپر کوئ بھی قانونی قدم نہیں اٹھ سکا، ادویات کی کمی کی وجہ سے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر مریضوں کو اسپتال میں موجود پراےْویٹ اسٹوروں سے دوائ خریدنے پر مجبور کرنے لگے، ذراےْع کے مطابق پراےْویٹ اسٹور مالکان ڈاکٹروں کو بھاری کمیشن دینے لگے ہیں، دوسری جانب مرف این جی او کے آدم ملک سے اس سلسے میں پوچھنے پر بتایا گیا کے پچھلے تین ماہ سے بجٹ کی منظوری کے باوجود فنانس ڈپارٹمنٹ میں کمیشن نہ دینے کی وجہ سے ہمیں فنڈ رلیز نہیں کیا جارہا جس کے باعث مرف کے ڈاکٹران سمیت تمام اسٹف کا پچھلے دو ماہ سے تنخواےْں نہیں ہوسکیں ہیں، جبکے ذراےْع کا کہنا ہے کے مرف این جی او کو غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے پچھلے دوماہ میں 15کروڑ سے زاےْد کا بجٹ مل چکا ہے جو مرف این جی او کے کرتہ دھرتہ آدم ملک اور انکے ساتھی ہضم کرچکے ہیں،اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کے سول اسپتال مکلیکے آپریشن تھیٹر میں آپریشن میں استعمال ہونے والا سامان اور تھیٹر میں لگے بجلی کے سیور بھی ٹھٹھہ شہر کے لوگوں نے فنڈنگ کرکے اسپتال میں لگواےْ ہیں، ٹھٹھہ کے سیاسی ، سماجی ،ادبی رہنماوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ سے مطالبہ کیا ہے کے خدارا سول اسپتال مکلی کو مرف این جی او سے واپس لیکر سرکاری تحویل میں رکھا جاےْ تاکے عوام کو سہولیات دینے کے نام پر اپنے کروڑوں کی ہیرہ پھیری کرنے والے مرف این جی اوکے خلاف قانونی کاروائ کی جاےْ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میونسپل کمیٹی انتظامیہ شہر سے بارش کا پانی تاحال نکال نہ سکی،گندے پانی کے جمع ہونے کے باعث شہر میں مچھروں کی بہتات
ٹھٹھہ شہر میں گندگی کا ڈھیر، میونسپل کمیٹی انتظامیہ شہر سے بارش کا پانی تاحال نکال نا سکی،گندے پانی کے جمع ہونے کے باعث شہر میں مچھروں میں اضافا،تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں بارشوں کے باعث ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں ،غنی محلہ، شیرازی محلہ، ڈاکٹر گلی، صابرہ محلہ، واسوانی محلہ، مانکانی محلہ،بخاری محلے سمیت شہر کئ محلوں میں ابھی تک گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے مچھروں میں اضافا ہوگیا ہے، شہر میں گندگی کے باعث ملیریا میں بھی اضافا ہونے لگا ہے ، جبکے میونسپل انتظامیہ کا عملدار آفیسوں سے غاےْب رہنے لگا ہے ، اس سلسلے میں شہریوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوےْ بتایا کے میونسپل آفیس میں کمپلین لکھوانے جاتے ہیں مگر آفیس میں کوئ بھی ذمیوار آفیسر نہ ہونے کے سبب ہماری کوئ بھی کمپلین نہیں لیتا، دوسری جانب بارشوں کے دنوں سے شہر میں صفائ کا عملا لاپتہ ہے، یاد رہے کے پچھلے دنوں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا میونسپل کمیٹی میں ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے موقعے پر میونسپل کمیٹی سے تنخواہ وصول کرنے والے 750کے قریب عملا موجود تھا مگر دوسرے دن سے وہ عملا غاےْب ہوگیا گیا، اس سلسلے میں سی ایم او قاضی فیاض نے صحافیوں کو بتایا کے سیاسی بھرتیاں ہونے کی وجہ سے ہم کچھ کرتے ہیں تو بااثر افراد کی فونیں آنا شروع ہوجاتی ہیں انہوں نے مزید کہا کے میں نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کی لسٹ بناکر اعلیٰ افسران کو بھیجی ہوئ ہے مگر تاحال ان پر کوئ ایکشن نہیں لیا گیا ہے، ایک سوال کے جواب میں قاضی فیاض نے بتایا کے شہری سمھجتے ہیں کے میونسپل کا بجٹ ڈھائ کروڑ ہے جو میں کھارہا ہوں مگر حقیقت یے ہے کے ہمارہ بجٹ ڈپٹی کمشنر کے ہاتھ میں ہوتا ہے جو ایک بل بھی بغیر تصدیق کے پاس نہیں کرتا ہے، ہمارے پاس تو فنڈز کی اتنی کمی ہے کے ہم رٹاےْرڈ لوگوں کو پینشن بھی نہیں دے پارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برما کے مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف ایک احتجاجی مظا ہرہ
آل پاکستان واپڈا ھائیدرو جن الیکٹرک ورکر یونین سی بی اے آپریشن ڈویزن حیسکو ٹھٹھہ اور سجاول کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حصول اور ملازمین کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیاں اور برما کے مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف ایک احتجاجی مظا ہرا واپڈآفیس مکلی سے قومی شاہرا تک احتجاجی مظا ہرا کیا گیا ، مظا ہرے کی قیادت ڈویزنل چیئرمین وحید علی رند ، ڈویزنل سیکریٹری امیر علی کھو سہ چیئرمین ٹھٹھہ منور علی تارو چیئر مین سجا ول شیر زمان سہتو ، گلاب لنڈ ، جمن تارو ، عبدالکریم خاصخیلی اور دیگر نے کی ، اس موقع پر واپڈا کے سینکڑو ں ملازمین نے مین قومی شاہرا پر دہرنہ دے کر بیٹھ گئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر حیسکو ٹھٹھہ اور سجاول کے یونین رہنماوں نے کہا کہ حیسکو ملازمین سے سو تیلی ماں جیسا رویہ اختیار کر کے جبری ڈیو ٹی لی جارہی ہے ، ڈیو ٹی کے دوران حادثے کے شکار ملازمین کیلئے مختص ٹریونگ الاؤنس کی ادائیگی نہیں کی جاتی ہے اگر حیسکو ملازمین سے ناانصافی کا سلسلہ جاری رہا تو اپنے احتجاج کو سندھ بھر تک لے جائیں گے ، اس موقع پر حیسکو ملازمین نے برما کے مسلمانوں کے وحشیانہ قتل کی مذمت کی اور کہا کہ برما کی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر کے مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کر رہی ہے ، اقوام متحدہ اور عالمی دنیا برما کے مسلمانوں کے خلاف ہونیوالے قتل پر خاموش رہنے کے بجائے اپنا کردار ادا کر یں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر مکلی کی گورنمنٹ پرا ئمری اسکول کچی آبادی مکلی ناریجہ گوٹھ میں تعلیم کے فروغ کیلئے ریلی
تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر مکلی کی گورنمنٹ پرا ئمری اسکول کچی آبادی مکلی ناریجہ گوٹھ میں تعلیم کے فروغ کیلئے ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالجبار رودنانی بلوچ ، ڈی او لیٹرسی ہاشم میمن ، سماجی رہنما شوکت زؤر، فاضل بلوچ ، اساتذہ شاہنواز جوکھیو ، مھر خان جو کھیو ، قمر خشک ، خالد ہالو ، مسرت جو کھیو ، ایا ز جو کھیو ، امید علی مگسی ، شیر محمد بلوچ ، عبدالواحد پالاری اور دیگر کر رہے تھے، ریلی میں شامل سینکڑو ں طا لبات اور طلبہ والدین ، اساتذہ سماجی رہنماوں نے بینر اٹھاکر تعلیم حا صل کرو ملک کو سنوارو اور بچوں کو اسکولوں میں داخل کرا وٗ کی نعرے بازی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے ہوکر واپس اسکول تک پہنچیں ،اس موقع پر ایک پر وقار تقریب سے اسکول ہیڈ ماسٹر عبدالجبار رود نانی بلوچ ، ڈی او لیٹرسی ہاشم میمن اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ ضلع میں تعلیمی شرع 34فیصد تک پہنچ چکی ہے اور ملک میں تعلیمی شرع کے اعتبار سے ٹھٹھہ ضلع 48 ویں نمبر پر ہے جو کہ تشویش ناک بات ہے انھوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے طرف مائل کر نے بجائے بچپن میں روزگا ر کرنے اور پیسہ کمانے کی مشن سمجھ کر تعلیم کے زیور سے دور کر رہی ہیں جوکہ ملک اور قوم کیلئے نقصان دہ ہے انھوں نے کہا کہ سرکاری سطع پر تعلیم کی فروغ کیلئے اساتذہ اور اعلیٰ افسران کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا اور گھر گھر جاکر تعلیم کے فروغ کیلئے مہم چلانی کی ضرورت ہے ، اس موقع پر تقریب میں تقاریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات اور طلبہ میں انعا مات تقسیم کیے گئے ، 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینٹ چیئرمیں سے بل کی مخالفت کرنے والے اراکین کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ 
پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری اطلاعات سید محمود عالم شاھ نے کہا کہ سینٹ کمیٹی میں زبان کے بل کو نوازلیگ کی جانب سے ایک سازش کے تحت مسترد کردیا ہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ نواز لیگ نہیں چاہتی ہے ملک میں تمام بسنے والی زبانیں کو مادری زبان کا حق اور درجہ دیا جائے انھوں نے کہا سنیٹر سسئی پلیجو اور عاجز دامراہ نے کچھ ماہ قبل تمام زبانوں کو مادری زبان کا درجہ دینے کیلئے بل پیش کیا تھا ، نواز لیگ کے اراکین نے بل کی مخالفت کر کے چھوٹے صوبوں کی عوام کو احساس محرومی میں مبتلا کردیا ہے ، انھوں نے سینٹ چیئرمیں سے بل کی مخالفت کرنے والے اراکین کے خلاف کاروائی کا مطا لبا کیا ہے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ْ
برما کے مسلمانوں کے خلاف ہونیوا لے وحشیانہ قتل اور نسل کشی کے خلاف امام بارگاھ شاھ نجف ہال ٹھٹھہ کے سامنے مین قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ
شعیہ علماء کونسل ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے برما کے مسلمانوں کے خلاف ہونیوا لے وحشیانہ قتل اور نسل کشی کے خلاف امام بارگاھ شاھ نجف ہال ٹھٹھہ کے سامنے مین قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرا کیا ، احتجاجی مظاہرے کی قیادت جاوید شاھ ، نادر شاھ اوردیگر کر رہے تھے ، اس موقع پر شعیہ علماء کونسل کے اراکین نے برما کی حکومت کے خلاف سخت نعرے کی اور کہا کہ برما کے مسلمانوں کا وحشیانہ قتل برداشت سے باہر ہے اسلامی ممالک کا برائے نام اتحاد صرف امریکا کا آلاکار بنا ہوا ہے اقوام متحدہ اور عالمی دنیا برما میں مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ، 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy