ایران نے 20 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا

Published on September 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments


 تہران (یو این پی) ایران نے غیر قانونی طور پر مقیم 20 سے زائد پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے 20 سے زائد پاکستانی شہریوں کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں تفتان بارڈر پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جن پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا ہے وہ ایران میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ایرانی سیکیورٹی فورسز ہر سال غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں اور سفری دستاویز کے بغیر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کرتی ہیں اور انہیں ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔ایف آئی اے کے ایک سینئر عہدے دار کے مطابق ایران ہر سال 20 سے 26 ہزار پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرتا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد انسانی اسمگلرز کی مدد سے ایران کے راستے ترکی اور پھر یورپ میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان 900 کلو میٹر طویل سرحد ہے۔ 2014 میں دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ سرحدی علاقوں سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے خفیہ معلومات کے تبادلے میں اضافہ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes