پاک فوج ہر بھارتی مہم جوئی کا مؤثر جواب دے گی: کورکمانڈر راولپنڈی

Published on September 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments


راولپنڈی(یو این پی)کور کمانڈر راولپنڈی کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں پر پہنچ گئے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کہتے ہیں سرجیکل سٹرائیک کی جھوٹی بڑھکیں مارنے والے دشمن نے کبھی ایسی مہم جوئی کی غلطی کی تو ایسا جواب دیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ کور کمانڈر راولپنڈی نے کنٹرول لائن کے بٹل اور دوار ندی سیکٹرز کا دورہ کیا اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور سول آبادی کی حفاظت پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا نے بھارت کے سرحد پار سرجیکل سٹرائیک کے بھونڈے دعوؤں کے متعلق کہا کہ دشمن نے پاک فوج کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتے ہوئے ایسی غلطی کی تو اسے بھرپور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog