میرے آنے والے میوزک البم کی مدھ بھری دھنیں کانوں میں رس گھولتی رہیں گی گلوکارہ صائمہ اختر

Published on September 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 584)      No Comments

نئے میوزک البم میں سازو آواز کے ساتھ مختلف زبانوں کی چاشنی کے رنگ شائقین موسیقی کو پسند آئیں گے
لاہور(یواین پی) میرے آنے والے نئے میوزک البم کو شائقین موسیقی کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے کیونکہ نئے میوزک البم میں دل کی گہرائیوں کو چھولینے والی شاعری ،رسیلی آوازاور نوجوان میوزک ڈائریکٹر علی کاشی جوڑی کی مدھر بھری دھنیں کانوں میں رس گھولتی رہیں گی ان خیالات کا اظہارٹیلی فونک گفتگو میں گلوکارہ صائمہ اخترنے یواین پی سے کیا یہ بھی بتاتی چلوں آنے والے میوزک البم میں میو زک ڈائریکٹر علی کاشی جوڑی کی دل کی تاروں کی چھو لینے والی مد بھری دھنیں ہیں جو شائقین موسیقی کو جلد سننے کو ملیں گی نئے میوزک البم میں سازو آواز کے ساتھ مختلف زبانوں کی چاشنی کے رنگ بھی دکھائی دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy