آزادی کپ ٹی 20 سیریز، ٹائٹل مقابلہ آج پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہو گا

Published on September 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments


لاہور: (یو این پی) زندہ دلان کا شہر ایک اور میگا ایونٹ کے فائنل کا میزبان، پندرہ ستمبر کو پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں آزادی کپ ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں شام سات بجے اِن ایکشن ہوں گی۔ سرفراز احمد اور فاف ڈوپلیسز کی نظریں جیت پر، ٹائٹل مقابلے کی تیاریاں مکمل، نئی حکمت عملی تیاری، فائنل قومی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ پہلی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے سیریز ایک ایک سے برابر کرنے والے مہمان ٹیم ورلڈ الیون کے وِننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ گذشتہ روز ہاشم آملہ کی ذمہ دارانہ بلے بازی اور تھیساراپریرا کے چھکوں کی برسات نے فائنل کو سنسنی خیز بنا دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题