فاٹا کے عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں، سینیٹر عثمان سیف اللہ

Published on September 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

پشاور (یو این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں، سی پیک کے منصوبوں سے سب کو فائدہ ہونا چاہیے اور اس میں زیادہ شفافیت ہونی چاہیے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر عثمان سیف اللہ نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف کے دروازے پر دستک دیتا نظر آ رہا ہے، صدر مملکت نے اپنے خطاب میں معاشی صورتحال کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک صارف قوم بن چکے ہیں، توانائی کے شعبے میں نئے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا ہے، صحت کی سہولیات کی حالت خراب ہے، اس پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے سب کو فائدہ ہونا چاہیے اور اس میں زیادہ شفافیت ہونی چاہیے، فاٹا کے عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy