سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اظہر علی کی شرکت مشکوک

Published on September 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

لاہور (یو این پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی سر ی لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم سری لنکاکے خلاف 28 ستمبر سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے میں طویل عرصے بعد مصباح الحق اور یونس خان کی خدمات سے محروم ہو گی اور اب گرین شرٹس کو موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے کامیاب ترین بلے باز اظہرعلی کی خدمات میسر نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اظہر علی گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے، ٹیم مینجمنٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ اظہر علی مکمل فٹ نہیں ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes