ن لیگ کو ووٹ، ایم کیو ایم نے سینیٹر عتیق سے وضاحت طلب کرلی

Published on September 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

کراچی(یو این پی)  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ن لیگ کو ووٹ دینے پر اپنے سینیٹر میاں عتیق سے وضاحت طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے نواز شریف کو دوبارہ ن لیگ کا سربراہ بنائے جانے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینٹر میاں عتیق نے ن لیگ کے حق میں ووٹ دیا تھا جس پر اس بل کی مخالفت میں پیش کی گئی ترمیم محض ایک ووٹ سے مسترد ہوگئی۔اب خبر آئی ہے کہ ن لیگ کے حق میں ووٹ دینے پر فاروق ستار نے میاں عتیق سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سینیٹرمیاں عتیق ن لیگ کو ووٹ دینے پر وضاحت دیں اگر ان کے خلا ڈسپلنری کارروائی کرنا پڑی تو ضرور کروں گاکوئی بری الذمہ نہیں،سب پارٹی پالیسی کے پابند ہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میاں عتیق نےجان بوجھ کر ووٹ دیا تو کارروائی ہوگی،ایم کیو ایم کی پالیسی صاف تھی، سینیٹ سے واک آؤٹ کرنا تھا۔دوسری جانب میاں عتیق کا کہنا ہے کہ صبح تک مجھے پارٹی کا پیغام نہیں ملا تھا،غلط فہمی میں ووٹ ڈال دیا، مجھےقربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔میاں عتیق نے مزید کہا کہ پارلیمانی لیڈر نے کچھ اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نے کچھ اور بتایا،پارٹی کو وضاحت ضرور دوں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog