کنٹرول لائن پر پھراشتعال انگیزی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ دفترخارجہ طلب ، شدیداحتجاج ریکارڈکرایاگیا

Published on September 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments


جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ، پاکستان شہریوں کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے،دفترخارجہ
اسلام آباد(یو این پی )کنٹرول لائن پربھارتی فو ج کی پھراشتعال انگیزی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ دفترخارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج ریکارڈ کرایاگیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا اور نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں خاتون پاکستانی شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور 2 افراد زخمی ہوئے، بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جب کہ بھارت 2003 کے فائربندی کے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme