کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت کم ہونا شروع ہوگئی

Published on September 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 799)      No Comments


کراچی(یوا ین پی)کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت کم ہونا شروع ہوگئی ۔ ہول سیل میں درجہ اول کے ٹماٹر کی 15 کلو کی پیٹی پر 800 روپے کم ہوگئے۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ چند روز سے ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں اور عوام شدید پریشانی کا شکار تھے جب کہ اس دوران کہیں ٹماٹر 200 روپے فی کلو تو کہیں اس سے بھی زیادہ مہنگا فروخت ہوتا دکھائی دیا۔چیرمین مارکیٹ کمیٹی آصف احمد کے مطابق ایران سے ٹماٹر کی درآمد سے قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر کی 15 کلوگرام پیٹی 800 روپے سستی ہوگئی جو 2500 سے کم ہوکر 1800 روپے کی ہوگئی ہے۔آصف احمد نے یوا ین پی کو بتایا کہ ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر 46 روپے فی کلو گرام سستا ہوکر 120 روپے کلو ہوگیا ہے جب کہ درجہ دوم ٹماٹر 90 سے 100 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے۔چیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخ پر ٹماٹر کی فروخت کی ذمہ داری کمشنر کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes