پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ (انگلش سیکشن) میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب منعقد

Published on September 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ (انگلش سیکشن) میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک سرزمین کا دفاع کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ تقریب میں پاک فوج کے افسران اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نےخصوصی شرکت کی۔ انہیں طلبہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں پاکستان کا قومی ترانہ بجایاگیا۔ اسکول کے پرنسپل عدنان ناصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ان فرزندان وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے قوم کے مستقبل کے لیے اپنا حال قربان کر دیا۔ ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اس مٹی کو اپنے خون سے سینچا، ان والدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے بڑھاپے کے سہارے قربان کردیے۔ آج جب ہم وطن عزیز کی جدوجہد کرنے والوں اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو ہمیں انفرادی حیثیت سے بھی وطن عزیز کی خدمت کا مصمم عزم کرنا چاہیے ہر ایک کو سوچنا چاہیے کہ وہ اپنے ملک کی ترقی، خوشحالی نیز اسے دنیا کا طاقتور ملک بنانے کے لیے کیاکردار ادا کر سکتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے منصب کی تمام ذمے داریاں ایمانداری سے نبھائیں۔ یاد رکھیے کہ آپ وہ خوش قسمت معماران مستقبل ہیں جو وطن عزیز کی خدمت کے لیے چنے گئے ہیں۔ملکی ترقی اور استحکام کی جد و جہد میں آپ کی شرکت قوم کو اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کی عملی مثال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ تقریب میں یوم شہدائے پاکستان کے حوالے سے دستا ویزی فلم اور ایک ’ ٹاک شو‘ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں مختلف کرداروں میں طلبہ نے حصہ لیا۔ تقریب کے آخر میں ’ انٹرنیشنل کینگرو میتھ کمپیٹیشن‘ میں پورے سعودی عرب میں اوّل ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کر نے والے طلبہ کو سونے ،چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والوں میں، محمد اعتزاز، معاذ سلیم، عبید رفیق، محمد خالد اقبال، محمد رمیز، زروہ آفتاب، و ردہ شہزادی، محمد قاسم نور اور محمد ہارون علی شامل تھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy