قاتل سیلفی نے تین جانیں لے لیں

Published on August 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

0
ناران (یو این پی)قاتل سیلفی نے تین جانیں لے لیں کراچی کی رشتہ دار خواتین ناران میں سیلفی  بناتے ہوئے برفانی  تودے  تلے دب کر  جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کےمطابق ناران میں  جھیل سیف الملوک روڈ پر سیلفی  لیتے ہوئے   تین خواتین  برفانی  تودے تلے   دب کر  جاں  بحق ہو  گئیں ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا  اور اس نے برف تلے دبی  لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق  حادثہ برفانی غار میں سیلفی بناتے ہوئے پیش آیا جاں بحق خواتین روزینہ، ارم اور نمرہ رشتے دار تھیں  اور وہ  کھارادر کراچی سے سیر و سیاحت کیلئے ناران  آئی ہوئی  تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes