سلمان خان ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار

Published on December 16, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 1,062)      No Comments

\"111\"

 ممبئی ۔۔۔ بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کم وبیش ایک سال کے عرصے کے بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں جنکی اپنے بھائی سہیل خان پروڈکشنز کے بینر تلے ایکشن ڈرامہ فلم\”جے ہو\”کا مکمل ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔فلمساز و ہدایتکار سہیل خان کی اس فلم میں سلمان خان کیساتھ ثنا ء خان،تبو،ڈیزی شاہ،ڈینی ڈیزونگپا،اشمیت پٹیل اور برونا عبداللہ اہم کرداروں میں موجود ہیں جبکہ سنیل شیٹھی اور جنیلیاڈی سوزا بطور مہمان اداکار حصہ لے رہے ہیں۔اے آر مرگادوس کی تحریر کردہ اس فلم کو سہیل خان نے سنیل للا کیساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں سلمان خان آرمی آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کامیوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم اگلے سال کے اوائل میں ایروس انٹرنیشنل کے تحت24جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog