قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی دلچسپی کا بھانڈا فافن نے پھوڑ دیا

Published on May 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 703)      No Comments

333
اسلام آباد(یو این پی)کتنے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئے،فافن نے اجلاس کی کارروائی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔تفصیلات کےمطابق ارکان قومی اسمبلی کی اسمبلی اجلاسوں میں شرکت اور کارروائی میں دلچسپی تو برائے نام ہی ہوتی ہے لیکن  جب پارلیمنٹ کے اہم اجلاس میں وزیراعظم نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دینا تھا تو حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تعداد صرف 131تھی ۔تین سو بیالیس کے ایوان میں 131ارکان کی شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستانی سیاستدان پارلیمنٹ کو کبھی بھی اہمیت نہیں دیتے ۔وزیر اعظم نے ایوان میں باسٹھ منٹ جبکہ اپوزیشن لیڈر 92منٹ تک ایوان میں موجود رہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں شرکت کرنا ہی گوارہ نہ کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy