پیرمحل کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سے لاکھوں روپوں کے قیمتی سرسبز وشاداب درخت کاٹ لئے گئے

Published on January 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

TB
ٹوبہ ٹیک سنگھ (یواین پی) لاکھوں روپوں کے قیمتی سرسبز وشاداب درختوں کی غیر قانونی کٹائی ،عوام وزیر اعلیٰ پنجاب واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سے لاکھوں روپوں کے قیمتی سرسبز وشاداب درخت کاٹ لئے گئے پرنسپل اور کلرک نے ملی بھگت کر کے درخت خردبرد کر لئے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت بغیر کسی نیلامی کے کاٹ لئے، جب کہ سر سبز درختوں کے کاٹے جانے پر مکمل پابندی عائد ہے ،کالج پرنسپل نجمہ شفیع اور ریٹائرڈ کلرک سعید نے مبینہ طور پر ملی بھگت کرکے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت کٹوانے کے بعدخردبرد کردئیے پرنسپل کالج اور ریٹائرڈ کلرک نے کرپشن چھپانے کے لئے سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرنا شروع کردیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میاں ارشد اقبال نے واقعہ پر موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل نے عملہ کے ساتھ مل کر سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے جو ادارے کی بدنامی کا باعث بنا ہے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی فوری نوٹس لے کررپورٹ طلب کرلی ہے۔ کالج سے تین ماہ قبل ریٹائرڈ ہو نے والا کلرک سعید تاحال اپنی سابقہ ڈیوٹی سرانجا م دے رہا ہے۔ شہری حلقوں نے کالج سے قیمتی سرسبز درخت کاٹنے پر شدید غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف، وزیر تعلیم ، سیکرٹری ہائرز ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes