پاکستان چوتھا ون ڈے بھی جیت گیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

Published on October 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 649)      No Comments

شارجہ: (یواین پی) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان نے باآسانی فتح اپنے نام کر لی ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 174 رنز کا آسان ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز میدان میں اترے تو اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرنے والے نوجوان بلے باز امام الحق اس میچ میں کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 2 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جنہوں نے 17 رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ صرف 9 رنز بنا سکے۔ اس میچ کو حقیقی معنوں میں بابر اعظم اور شعیب ملک کی پارٹنر شپ نے جتوایا۔ بابر اعظم نے انتہائی محتاط بلے بازی کرتے ہوئے 101 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 69 رنز بنائے اور ناؤٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ دوسری جانب قدرے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 69 رنز ہی بنائے اور بغیر آؤٹ ہوئے واپس لوٹے۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف انتالیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا کر پورا کیا۔دوسری جانب آج آئی لینڈرز کی پاکستانی باؤلرز کے سامنے ایک نہ چل سکی تھی۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان گیند باز حسن علی نے آج بھی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دیگر باؤلرز میں عماد وسیم اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ جنید خان اور عثمان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog