بھارت افغانستان سمےت پورے خطے میں امن دشمنوں کا سہولت کار بن چکا ہے‘محمد سرور

Published on July 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان سمےت پورے خطے میں امن دشمنوں کا سہولت کار بن چکا ہے،پاکستان افغانستا ن کے ساتھ پر امن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے مےں امن کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہےں گے ،پاکستان دشمنوں پر واضح کر دےنا چاہتے ہےں پاکستان کے پاس دنےا کی بہتر ےن افواج ہے جو دشمن کے ہر عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحےت رکھتی ہے،افغان سفےر کی بےٹی کے ساتھ پےش آنےوالے واقعے کے ملزمان جلد قانون کے شکنجے مےں ہوں گے ۔وہ اتوار کے روز اپنے اےک ٹوےٹ اور سرونگ اسکولز الائنس پاکستان کے چےئر مےن قاضی انجم ‘صدر مےاں رضا الر حمن اور جنر ل سےکرٹری جاوےد نورسمےت دےگر کی قےادت مےں ملاقات کر نےوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ملاقات کے دوران گور نر پنجا ب نے سرونگ اسکولز الائنس پاکستان کی تعلےمی خدمات کو بھی سراہا ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنی ٹوےٹ کے دوران کہا کہ پاکستان نے خطے مےں امن کےلئے جتنی قر بانےں دےں ہےں خطے مےں اس کی کوئی اور مثال نہےں ملتی اور پاکستان آج بھی امن کےساتھ کھڑا ہے مگر بدقسمتی سے بھارت ہمےشہ سے دہشت گردوں اور امن دشمنوں کو سپورٹ کررہا ہے اور جب تک بھارت کی ےہ امن دشمن پالےسی ختم نہےں ہوگی خطے مےں امن قائم کر نا بھی ممکن نہےں ہوگا ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں پوری قوم افواج پاکستان کےساتھ ہے حکومت اور افوا ج پاکستان نے پہلے بھی امن دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناےا ہے اور آئندہ بھی انکو کامےاب نہےں ہونا دےا جائےگا کوئی شک نہےں پاکستان مےں امن دشمن قوتوں کو امن و استحکام ہضم نہےں ہورہا ہے اس لےے وہ امن کےخلاف سازشےں کر رہے ہےں مگرانشاءاللہ پاکستان کامےابےوںکے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔سرونگ اسکولز الائنس کے وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ احساس پروگرام سمےت تمام فلاحی پروگراموں کے ذرےعے حکومت طلباءکوسکالر شپ دے رہی ہے وفاقی اور صوبائی حکومت تعلےم کے شعبے بہتری کے لےے جو اقدامات کر رہی ہے ماضی مےں انکی کوئی اور مثال نہےں ملتی ‘ ےونےورسٹےز سمےت تعلےم کے تمام شعبوں مےں شفافےات اور مےرٹ کو ےقےنی بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت تعلےمی مےعار کی بہتر ی کے لےے بھی حقےقی عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes