پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر کا منفرد عالمی اعزاز

Published on October 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر شاہدہ حسنین کو بنگلہ دیش کے ڈاکٹر سمیر شاہا کے ساتھ مائیکرو بائیولوجی کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے پر یونیسکو کارلوس جے فنلے پرائز 2017 دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یونیسکو کی جانب سے اس پرائز کا آغاز 1977 میں ہوا، جو مائیکرو بائیولوجی کے شعبے میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے سائنسدانوں کو دیا جاتا ہے۔ پروفیسر شاہدہ حسنین اور ڈاکٹر شاہا یونیسکو کی سالانہ کانفرنس کے دوران 6 نومبر کو اپنا انعام حاصل کریں گے۔ 30 اکتوبر سے 14 نومبر کے دوران منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں 195 رکن ممالک کے افراد شرکت کریں گے۔ پروفیسر شاہدہ حسنین، پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ مائیکرو بائیولوجی اور مالیکیولر جینیٹکس کی بانی اور چیئر پرسن ہیں، جو اپنے کام کے حوالے سے مختلف اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ ان کا ڈپارٹمنٹ اپنے آلات اور مہارت کی وجہ سے ‘سینٹر آف ایکسلینس’ تسلیم کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes