حیدر آباد،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے سیکٹر انچارج ڈاکٹر نوشاد سخی جاں بحق

Published on October 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

حیدر آباد (یواین پی)حیدر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے سیکٹر انچارج ڈاکٹر نوشاد سخی جاں بحق ہو گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نوشاد اپنے بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر جا رہے تھے کہ حالی روڈپر دو موٹر سائیکل سواروں پر 4 افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ،جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ،ان کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے،ڈاکٹر نوشاد سخی وہاب کالونی کے رہائشی تھے ،ان کے سینے میں 3 گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes