آج کے دور میں اصل موسیقی کی موت واقع ہو رہی ہے،گلوکارہ فرح خان

Published on October 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

کراچی(یو این پی) ہمارے ملک میں بسنے والے محبتوں کو فرغ دینے میں کبھی پیچھے نہیں رہے جس کی مثال قومی دن کی مناسبت سے منائے جانے والی تقریبات میں با آسانی دیکھا جاتا رہا ہے یہ بات معروف سنگر اورریڈیو پاکستان کی آر جے ڈاکٹر فرح خان نے ایک ملاقات میں کہی انہوں نے کہا کہ ہمارے چاروں صوبے محبت کے امین ہیں یہاں پر بسنے والے ایک دوسرے سے نہ صرف محبت کرتے ہیں بلکہ کسی بھی ناگہانی آفات میں بڑھ چڑھ کر مدد کرتے ہیں اگر ہم اپنے دل میں کدورتوں کی جگہ محبت اور خلوص کو پروان چڑھائیں تو ہمارا ملک مثالی بن سکتا ہے جہاں پر قدرتی وسائل ہونے کے ساتھ ساتھ ثقافتی تقاریب چارچاند لگاتی ہیں انہوں نے کہا کہ میں ہرگلوکارہ کے گانے میں باآسانی سے گا سکتی ہوں اور اصل گلوکار کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ اسے کوئی بھی گانا دیا جائے اور اسے لائیو گار کر داد سمیٹے تو اس کی جیت ہوتی ہے اور آج کے دور میں ایسے گلوکار بہت ہیں جو بغیر ریاض کے اسٹیج پر آ کرشاعری میں موسیقی کی آمیزش کر کے اس کی اصلیت کو دفن کر دیتے ہیں جس سے اصل موسیقی کی موت واقع ہو رہی ہے جسے ہم سب گلوکاروں نے بچانا ہے جنہیں حقیقت میں گانا گانا آتا ہے اور دیکھا جائے توآج کے دور میں پاکستان میں موسیقی کا وہ معیار نہیں رہا جو آج سے قبل کچھ عرصے قبل رہا ہے اور اس معیارکی مثالیں آج بھی بین الاقوامی طور پر مانی جاتی ہیں جن میں ملکہ ترنم نورجہاں، مہدی حسن،امانت علی،نیرہ نور،ناہید اختر، مہہ ناز، نصرت فتح علی خان صاحب اور دیگر نامی گرامی گلوکار ہیں جن کے نغمے آج بھی پوری دنیا میں بڑی توجہ سے نہ صرف سنے جاتے ہیں بلکہ ان کی موسیقی اور شاعری کو لے کر ابھی بھی استعمال کر رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پاکستان ٹیلیوژن سمیت تمام ٹی وی چینلز سے ریکارڈ اور براہ راست گلوکاری کر چکی ہیں اور آج کل پروڈیوسروڈائریکٹر ٹی ایف کے ہمراہ ان کے پیش کردہ ایک آئیڈیے پر پاکستانی قومی نغمے پر کام کر رہی ہیں جس میں جدت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس نغمے کی موسیقی نئے میوزک کمپوزراے اصغر نے مرتب کی ہے اور انشا اللہ جلد پاکستانی عوام کو قومی نغمے کی صورت میں تحفہ دیں گیاور اسے خاص دن کی مناسبت سے ریلیزکریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes