وزیراعظم نے مستعفی ہونیکی پیش کش کردی

Published on November 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف کے پاس وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گئے ہیں ، وہاں پہنچ کر کچھ وزرا کو تو دوحہ کے راستے اور کچھ اور وزرا کو بھی مختلف راستوں سے لندن بلایا گیا۔ لندن میں حسن یا حسین کے دفتر میں نواز شریف کی زیر صدارت ایک میٹنگ ہوئی۔شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے پاس یہ ایجنڈا لے کر گئے تھے کہ آپ محاذ آرائی بند کر دیں اور کچھ عرصہ کے لیے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں ، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کچھ عرصہ کے لیے پارٹی کی صدارت بھی چھوڑ دیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہم آئندہ الیکشن میں اکثریت حاصل کر لیں تب تک آپ مریم نواز کو بھی واپس لے لیں ۔ ان دونوں نے یہ نقطہ بنایا تھا کہ کہ اگر آپ کی فوج اور عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کی پالیسی ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ٹھیک ہے اور اسی کو فالو کرنا ہے تو ہم وفاقی وزرائے حکومت ختم کر دیتے ہیں، میں اور تمما وفاقی وزرا سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استعفے دے دیتے ہیں۔ اور میں بھی وزارت عظمیٰ چھوڑ دیتا ہوں جس کے بعد ہم یکسو ہو کر آپ کے پیچھے کھڑے ہو جائیں گے۔ چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ اس کے بعد مصدقہ اطلاعات کے مطابق میاں نواز شریف نے مفاہمت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے ان کو کہا ہے کہ تم سب کے سب نکمے ہو ، میں دو نومبر کو پاکستان پہنچ رہا ہوں ، اور میں عدالتوں میں جا کر کیسز کا سامنا کروں گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme