واٹس ایپ کی جعلی ایپ 10 لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاون لوڈ کی گئی

Published on November 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

کراچی(یو این پی) گوگل پلے سٹور پر اس جعلی ایپلیکیشن کو اس طرح ترتیب دیا گیا کہ یہ  اصلی معلوم ہوتی ہے۔ اس فراڈ کے نتیجے میں جعلی ووٹس ایپ کو بنانے والے افراد کو رقم حاصل ہوئی۔  مختلف سیکیورٹی سسٹمز کو ترتیب دینے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ ہر انڈریئڈ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اس کے ریووز اور ریٹنگ دیکھے جائیں اور بھرپور تحقیق کی جائے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ محفوظ سمھجے جانے والے گوگل پلے اسٹور پر اپ ڈیٹ واٹس ایپ میسنجر کے نام سے جعلی واٹس ایپ ایپلیکیشن کو دس لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاون لوڈ کیا جا چکا ہے۔ یہ ایپ تقریباً واٹس ایپ جیسی ہی دکھائی دیتی تھی۔ اس جعلی ایپ میں اشتہارات کی بھرمار تھی۔ٹیک ویب سائٹ میش ایبل کا کہنا تھا کہ اس ایپ کو بنانے والے نے واٹس ایپ کے ہی کوڈ استعمال کیے، تاہم صرف ایک سپیس کا اضافہ کر دیا جس کے باعث گوگل پلے سٹور اسے پکڑنے میں ناکام رہا۔ اس ایپ کو اسی ریڈٹ صارف کی جانب سے فلیگ کیا گیا جس کے بعد اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy