پرویز مشرف مہاجروں کے اتحاد پر خوش

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی )  آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف نے مہاجروں کے اتحاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے خود کو پاکستان میں بدنام کیا، مہاجر کمیونٹی سے ہمدردی ہے، ایم کیو ایم سے نہیں، مہاجروں کو ایم کیو ایم کے دائرے سے باہر نکل کر پاکستانی سوچ آپنانا ہو گی، گزشتہ روز آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے ملنے پر اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ مہاجر قوم سے ہمدردی ہے، ایم کیو ایم نے پاکستان میں اپنے آپ کو بدنام کر دیا ہے، پاکستان میں اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے، ایم کیو ایم کی وجہ سے مہاجر قوم شدید لکلیف میں ہے، انہوں نے کہا میری سوچ صرف مہاجر کمیونٹی سے نہیں بلکہ میری سوچ پاکستانیت ہے، مہاجر کمیونٹی کو اکٹھا ہونا چاہئے بلکہ اسے سے بھی آگے کی سوچ کو رکھنے کی ضرورت ہے، جس میں کراچی کے پنجابی، پٹھان، بلوچی، بنگالی، بہاری سب کو اکٹھا ہو کر نئی طاقت کو ابھانا چاہئے، دیہی علاقوں کو بھی اپنی سوچ کے قریب لانا ہو گا، جس سے ہم پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ میں شکست دے سکتے ہیں اور سندھ میں حکومت بنا سکتے ہیں، سندھ کے بعد پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ میں اے پی ایم ایل کے ساتھ مل جائیں تو پورے پاکستان میں نئی سیاسی اور پاکستانیت کی سوچ کا آغاز ہو گا، انہوں نے کہا کہ اکٹھا ہونے پر مہاجر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ بھی کہتا ہو کہ اپنی سوچ کو بلند کریں اور پاکستان کے بارے میں سوچیں اور اپنے آپ کو ایم کیو ایم کے دائرے سے باہر نکالیں اور اپنے اوپر مہاجر کے دھبے کو مٹائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题