جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا اتحادی حکومتوں کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

Published on November 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

لاہور (یواین پی) نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی بحالی کیلئے جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی ، ف) اور جماعت اسلامی نے اپنی اپنی اتحادی حکومتوں کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے جمعرات کو ہونے والے متحدہ مجلس عمل کے اجلاس کی اندرونی کہانی بیان کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مذہبی جماعتوں کے اجلاس میں جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے حکومتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم ایم اے کی بحالی کیلئے جے یو آئی مرکز میں ن لیگ اور جماعت اسلامی کے پی میں تحریک انصاف کو خیرباد کہے گی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے دسمبر کے تیسرے ہفتے میں حکومت چھوڑنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو مذہبی جماعتوں کا اجلاس ہوا تھا جس میں 6 جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اعلان کیا تھا، دیگر مذہبی جماعتیں بھی اس اتحاد میں مرحلہ وار شامل ہوتی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog