سندھ اسمبلی ، اپوزیشن ارکان کا ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ

Published on November 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 800)      No Comments

کراچی (یواین پی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی چار وں جماعتوں ایم کیو ایم ، مسلم لیگ فنکشنل ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد سندھ اسمبلی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی ، چاروں جماعتوں میں سے کسی ایک پارٹی کا پارلیمانی لیڈر قرار داد جمع کرائے گا۔ 
اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر اپوزیشن ارکان کی بات نہیں سنتیں اور ان کے سوالات کو ایجنڈے سے خارج کردیا جاتا ہے۔ نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ڈپٹی سپیکر کا رویہ درست نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes