پاکستان سپر لیگ ’’خون کے رشتوں‘‘ میں جکڑی جانے لگی

Published on November 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

لاہور  ( یواین پی) پی ایس ایل تھری کی 6ٹیموں میں 118 کھلاڑی منتخب ہوئے اور انتخاب کرنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز نہیں بلکہ خود فرنچائز مالکان اور کھلاڑی تھے جو کبھی خود میرٹ کی دھجیاں اڑنے کی شکایات کیا کرتے تھے مگر جب خود سلیکٹر بنے تو کمال ہی کردیا ۔ ڈیبیو ون ڈے میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق کسی ٹیم کا حصہ نہیں ، عثمان قادر کو لاہور قلندر زنے دو بار ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم کا کپتان بنایا مگر انہیں لیگ کیلئے منتخب نہیں کیا گیا ۔ بلوچستان کے پورے صوبے سے ایک بھی کرکٹر کو 6 میں سے کسی ایک ٹیم نے کسی بھی کیٹیگری کیلئے منتخب نہیں کیا لیکن سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان جو ایک بھی ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیلے انہیں اس ٹیم نے منتخب کیا ہے جس کے ہیڈ کوچ خود معین خان ہیں۔ دوسری جانب ٹیسٹ فاسٹ با ؤلر راحت علی اور محمد عباس کو ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے مگر ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ ذوالفقار بابر کو کسی ٹیم نے نہیں چنا۔ پشاور کو دو بار اپنی قیادت سے قومی چیمپئن بنانے والے زوہیب خان بھی کسی کا دل نہیں جیت سکے ۔ انڈر 19 میں اچھی کاکردگی دکھانے والے 16 سالہ بلے باز روحیل نذیر بھی دور دور تک کسی ٹیم میں نظر نہیں آئے ۔ ورلڈ کپ 2009کے فاتح سکواڈ کا حصہ فواد عالم اور سابق کپتان اظہر علی بھی کھیلنے کے حقدار نہیں ٹھہرے جبکہ سلمان بٹ اور آصف کو بھی زیر غور نہیں لایا گیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes