آر بی او ڈی ایمپلائیزیونین ڈویزن ٹھٹھہ کا تنخواہوں کے حصول کیلئے دسویں روز بھی احتجاجی مظا ہرہ کیا

Published on November 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

آر بی او ڈی ایمپلائیزیونین ڈویزن ٹھٹھہ کا تنخواہوں کے حصول کیلئے دسویں روز بھی احتجاجی مظا ہرہ کیا
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)آر بی او ڈی ایمپلائیزیونین ڈویزن ٹھٹھہ کا تنخواہوں کے حصول کیلئے دسویں روز بھی احتجاجی مظا ہرہ کیااور دہرنہ دیا اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مسلسل نعرے بازی کرتے رہیں، آربی او ڈی ایمپلائیز یونین کے صدر عبدالغفارشاہ ، جنرل سیکریٹری ممتاز علی نوتکانی ، عبدالغنی پٹھان کی سربراہی میں سینکڑوں ملازمین نے نو ماہ سے رکی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ایریگیشن ٹھٹھہ کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرا کیا اور تین گھنٹے تک علامتی بھوک ہڑتال کی ، اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر متایرین ملازمیں کا کہنا تھا کہ مسلسل احتجاج کے باوجود ٹھٹھہ کی انتظامیہ تنخواہوں کی ادائیگی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک ہما را احتجاج جاری رہے گا ۔

جمپہیر ریلوی اسٹیشن پر نوجوان ریل کے ٹکر میں ہلاک
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ )جمپہیر ریلوی اسٹیشن پر نوجوان ریل کے ٹکر میں ہلاک تفصیلات کے مطا بق ، ٹھٹھہ ضلع کے کوہستانی پٹی میں جمپیر ریلوی اسٹیشن پر ریلوی لائین کراس کرنے والا نوجوان پندرہ سالہ وسیم ولد رحمت اللہ جاکھرو کراچی سے لاہور جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے ٹکر کے زد میں آکر ہلاک ہو گیا ہے ، متوفی کا جمپیر کا رہائشی بتایا جاتا ہے . جو کہ ریلوی کا ٹریک کراس کررہا تھا کہ اچانک سامنے آنیوالی ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا ہے ۔

ایس ایچ او گھارو کے تبادلے کے خلاف گھارو کے شہریوں اور سول سوسائٹی کا مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کیا
ٹھٹھہ (رپورٹ: حمیدچنڈ)ایس ایچ او گھارو کے تبادلے کے خلاف گھارو کے شہریوں اور سول سوسائٹی کا مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کیا اور ایس ایچ او کے تبادلے کو روکنے کا مطا لبہ کیا ہے ، گھارو کے شہریوں منظور علی راہوجو ، فھدمصطفیٰ جوکھیو ، شاھنواز کاتیا ر ، منور شر کی سربراہی میں درجنوں شہریوں نے ایس ایچ او نثار برہمانی کے حق میں نعرے بازی کی اور کہا کہ ایس ایچ او نثار برہمانی کی گھارو شہر سے تبادلے کے بعد گھارو شہر میں گٹکے اور منشیات کھلے عام فروخت ہونے لگی ہے جب تک نثار برہمانی ایس ایچ او گھارو تعنات تھا گھارو اور آس پاس میں تمام غیر قانونی کام بند تھے شہریوں نے ایس ایچ او نثا ر برہمانی کے تبادلے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes