ظالمو ! یہ ہیں پیش گوئیاں 

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

تحریر۔۔۔ مقصود انجم کمبوہ 
آج کل عاملوں ، نجومیوں اور سیانے باواؤں کی پیش گوئیاں تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہیں ملک عزیز کے سب سے بڑے سیاسی نجومی باوا تو آئے روز نت نئی پیش گوئی کر کے ہمارے دل گرماتے ہیں حکومتی مشینری اور شریف برادران کے بارے میں طرح طرح کی پیش گو ئیاں کر کے انکے اور انکے حلیفوں اور خلیفوں کے دل جلاتے رہتے ہیں گذشتہ ہفتے ایک ٹی وی چینل پر آنے والی پامسٹ خاتون نے ایک عورت کا لر کے سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کا ستار ہ گردش میں گھرا نظر آرہا ہے وہ پے درپے سیاسی سیاپوں کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے نئے سے نیا ایشو اس کے اعصاب پر سوار رہے گا احتساب کے بھنور میں ہچکولے کھانے سے کوئی سیاسی طاقت نہ بچا سکے گی اور نہ ہی کوئی عامل باوا احتسابی گھن چکروں سے بچا سکے گا اب یہاں تک کہ صدقے کے کالے بکرے بھی کام نہ آسکیں گے معاملہ اس قدر گھمبیر شکل اختیار کرتا جارہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت اور ان کے اہم وزراء بھی احتسابی شکنجے میں آتے جائیں گے کہ انکی چیخیں بھی نکل نہ سکیں گی جن وزراء نے عدالت کے باہر عدالتیں لگا کر ہرزہ سرائی کے ہمالیہ سر کئے ہیں وہ ایک ایک کر کے احتسابی سکریو رینچ کے دانتوں میں اس قدر پکڑے جائیں گے کہ انکی جان نکلے گی بھی تو چیخ نہ نکلے گی میرے شہر کے ایک سیاسی نجومی باوا نے تو پیش گوئی کرتے ہوئے میرے اعصاب شل کردئیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ 30نومبر مسلم لیگ کی حکومت پر بہت بھاری ہے ہو سکتا ہے 30نومبر کو حکومت خود ہی ہتھیار پھینک کر ہاتھ کھڑے کردے اگر ایسا نہ ہو ا تو پھر غیر مرئی قوت ان سے سب کچھ چھین لے گی ایک دو ہفتے کا وقت آگے پیچھے جا سکتا ہے نجومی باوا نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کا شیرازہ بکھرنے والا ہے موسمی پرندے نئے گھونسلے کا انتخاب کر چکے ہیں بس وقت کے انتظار میں ہیں ق لیگ کے لیڈروں نے اپنے سیاسی پنجروں کے دروازے کھول رکھے ہیں پی ٹی آئی والوں نے چارہ تیار کر رکھا ہے پی پی پی والوں نے چرغے مرغے تیار کر رکھے ہیں اب دیکھئے رشیا کے برفانی سمندروں سے اُ ڑ کر یہ موسمی پرندے کس کی منڈ یر پر بیٹھتے ہیں یا پنجرے میں داخل ہوجا تے ہیں بعض بھولے کبوتر بڑی آسانی سے پکڑے جائیں گے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے مچھندروں نے بھی اپنے شکرے فضامیں چھوڑ رکھے ہیں اور اس آس امید پر بیٹھے ہیں کہ کوئی نہ کوئی تو انکی سیاسی گرفت میں آئے گا ملک عزیز کے بڑے اور معروف سیاسی نجومی باوا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران جیل میں ضرور جائیں گے اور لوٹ مار کا مال اور فلیٹوں سے ضرور ہاتھ دھو بیٹھیں گے انکے بچنے کی ایک فیصد بھی امید نظر نہیں آرہی انہوں نے کہا ہے کہ موت سے نہیں ڈرتے موت کا ایک وقت مقرر ہے اس لئے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے چہیتے وزراء جو فوج اور عدلیہ کی تذلیل پر ہر لمحہ تُلے رہتے ہیں وہ احتسابی شکنجے سے ہرگز نہ بچ پائیں گے میرے شہر کے سیاسی نجومی باوا کا بھی دعویٰ ہے کہ ن لیگ کی حکومت جانے والی ہے اور شریف بردران کی عزت و وقار خاک میں ملنے والی ہے انہوں نے کہا انجم جی ! لکھ دیجئے کہ اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں انہوں نے اپنا پور ا زور لگا لیا ہے عربوں کے شاہوں نے بھی ہاتھ جوڑ دئیے ہیں بعض نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں یورپی لیڈروں پر امید رکھی جاسکتی ہے اسی لئے آئینی ترامیم کے ذریعے خود کو بچا نے کے لئے ہاتھ پاؤں مار ے جارہے ہیں انہوں نے کہا شریف خاندان کے ستارے اس قدر گردش میں آچکے ہیں کہ اب کوئی تعویذ ، ٹونا اور کالے بکروں کا صدقہ بھی کام نہ آئے گا بچنے کی ساعتیں دم توڑ چکی ہیں کوئی تدبیر بھی کارگر ثابت نہ ہوگی ہر طرف اند ھیروں نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے کسی عامل باوا کے وظیفے اور دعائیں بھی کام نہ آئیں گی عالم دین کی دعائیں بھی بے اثر نظر آرہی ہیں حرام کا ایک لقمہ کھانے سے 40دن کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں جنہوں نے دیگیں کھائی ہوں اور حرام کے سمندر میں ڈبکیاں لگائی ہوں بھلا وہ کیسے بچ پائیں گے ایک سیاسی عامل باوا نے وثوق سے کہاہے کہ اب وہ وقت آن پہنچا ہے جب سب سیاستدانوں اور افسروں کا احتساب ہوکر رہے گا انہوں نے کہا اب نیب کے سربراہ نے عزم کیا ہے کہ وہ ہر لٹیرے ، چور ، ڈاکو اور بد عنوان کا احتساب کر کے دم لیں گے اور لوٹی ہوئی دولت وصول کر کے نہ صرف قومی خزانہ بھریں گے بلکہ قرضوں کا بوجھ بھی ملک کے سر سے اتاریں گے انہوں نے کہا کہ قوم کو بھی چاہئیے کہ ایسے سیاستدانوں کے نعرے مت لگائیں جنہوں نے آپ کے پیٹ پر لات مار کے قومی خزانے کو ہڑپ کیا ہے ووٹ کی قدر جانیءں اس کا تقدس بحال کریں ایسے دور بار بار نہیں آتے اس وقت کو غنیمت جانو ! اور احتسابی اداروں کا ساتھ دینے کا عہد کریں اسی میں ملک و قوم کی بہتر ی اور فلاح ہے ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes