تحریک لبیک کے احتجاج سے بیشتر علاقوں میں پٹرول پمپ بند،کل تک سپلائی نہ پہنچی تو شدید بحران پیداہونے کا خدشہ

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

لاہور (یواین پی) تحریک لبیک کے خلاف حکومتی آپریشن کے ردعمل میں لاہورشہر کی بیرونی اور اندورنی سڑکوں کو مذہبی تنظیموں نے دھرنوں سے بند کرنا شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے۔سبزیوں اور دودھ کی عدم سپلائی کے بعدبیشتر علاقوں میں پٹرول پمپ ٹینکروں کی سپلائی نہ پہنچنے سے بند ہوگئے ہیں۔جو پٹرول پمپ کھلے ہیں ان کے مطابق ان کے پاس زیادہ سے زیادہ سوموار تک کا ذخیرہ موجود ہے ، پیٹرول کی سپلائی شروع نہ ہونے کے نتیجہ میں لاہور میں کاروباری اور دفتری معمولات متاثر اور ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ عوام نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی سڑکوں کے بند ہونے سے شہروں کے درمیان آمدورفت شیدید متاثر ہوگی جس سے نیا بحران پیدا ہوگا لہذا حکومت کو فی الفور صورتحال کو معمول پر لے آنا چاہئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes