سابق فرانسیسی صدر متراں کی نواسی کا وزیر ماحولیات پر جنسی زیادتی کا الزام

Published on February 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments
فرانسیسی حکومت کی وزیر ماحولیات کی حمایت، ایسا کوئی وجہ موجود نہیں کہ وزیر مستعفی ہوں،صدرماکروں
پیرس(یوا ین پی)فرانس کے سابق صدر فرانسوا متراں کی نواسی نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وزیر ماحولیات نکولا ہیلو کے خلاف دو دہائیوں پرانے جنسی زیادتی کے دعوے کے پیچھے موجود شخصیت وہ خود ہیں۔فرانس کے اخبارنے پیسکال متراں کے نام کے انکشاف کے بعد سابق صدر کی پوتی نے ایک بیان میں باور کرایا کہ انہوں نے 2008 میں نکولا ہیلو کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ نکولا ماحولیات کے دفاع کے حوالے سے ایک مشہور کارکن اور ٹی وی اداکار بھی ہیں۔دوسری جانب فرانسیسی حکومت نے وزیر ماحولیات کی حمایت کی ہے۔ صدر عمانوئل ماکروں کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی وجہ موجود نہیں کہ فرانسیسی وزیر مستعفی ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری کے اواخر میں استغاثہ نے ماکروں حکومت کے وزیر بجٹ جیرالڈ ڈرمینن کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کا دوبارہ سے آغاز کیا ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes