خادم اعلی پنجاب صحت پروگرام کے حوالے سے ہیلتھ کنونشن کا آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی

Published on December 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

َ وہاڑی ( یوا ین پی) خادم اعلی پنجاب صحت پروگرام کے حوالے سے ہیلتھ کنونشن کا آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور ایم پی اے میاں عرفان خان دولتانہ، ایم پی اے مسز فرح منظور خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں فیتہ کاٹ کر ہیلتھ کنونشن کا افتتاح کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی ،ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق، محکمہ صحت، محکمہ بہبود آبادی ریسکیو 1122، غیر سرکاری سماجی تنظیم، کے افسران معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور ایم پی اے میاں عرفان خان دولتانہ نے کہا کہ ہیلتھ کنونشن کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو ان اقدامات سے آگاہی دینا ہے جو پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ میں علاج معالجہ میں بہتری کے لئے کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کو کافی حد تک دور کیا گیا ہے اورسٹی سکین، لیپروسکوپی، ڈائیلسز جیسی اہم مشینری اور آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں ہیپاٹائٹس، شوگر کلینکس قائم کر کے لوگوں کو مفت علاج اور مفت ادویات و ویکسین کی سہولت دی گئی ہے ماں اور بچے کی صحت کے خصوصی پروگرام میں دیہی علاقوں میں بھی زچگی کی مفت سہولت اور امراض نسواں و امراض بچگانہ کی سہولیات دی گئی ہیں انہوں نے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اور آگاہی واک کی قیادت کی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی اور ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق نے ہیلتھ کنونشن بارے بریفنگ دی ہیلتھ کنونشن 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog