بالی ووڈ کا ’’پھول‘‘ پردیسی ہوگیا، اداکار ششی کپور انتقال کر گئے

Published on December 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments

ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کپور خاندان کے سینئر ممبر ششی کپور کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق ششی کپور کافی عرصہ سے شدید علیل تھے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر سے پوری بالی ووڈ انڈسٹری سوگوار ہو گئی ہے۔ ششی کپور کی پیدائش 18 مارچ 1938ء میں بھارتی شہر کلکتہ میں ہوئی تھی۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ششی کپور نے کئی فلمیں بھی بنائی جن میں، جذبہ، كليگ، جشن اور فاتح سرفہرست ہیں۔ ان میں سے فلم جذبہ کو سال 1978ء کی بہترین ہندی فلم کا قومی ایوارڈ ملا تھا۔اداکار کے طور پر ششی کپور کی مشہور فلموں میں، جب جب پھول کھلے، آ گلے لگ جا، روٹی، کپڑا اور مکان، شرمیلی، دیوار، کبھی کبھی اور سلسلہ شامل ہیں۔ فلم دیوار میں ششی کپور کا ڈائیلاگ ’میرے پاس ماں ہے‘ آج بھی مقبول ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ امتیابھ بچن نے اداکاری کی تھی اور دونوں کی جوڑی کافی مقبول ہوئی تھی۔بھارتی حکومت نے ششی کپور کی خدمات کے صلے میں انھیں 2015ء میں بھارتی سینما کے سب سے بڑے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا تھا۔ وہ کپور خاندان کے تیسرے رکن ہیں جنھیں یہ ایوارڈ ملا۔ ان سے پہلے ان کے والد پرتھوی راج کپور اور بڑے بھائی راج کپور کو بھی دادا صاحب پھالکے ایوارڈ مل چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme