سید علی گیلانی کی قوم سے درد مندانہ اپیل

Published on December 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

سرینگر(یو این پی)کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ریاست جموں و کشمیر میں بالعموم اور ضلع کپواڑہ اور بارہمولہ میں بالخصوص بھارتی فوج کی طرف سے سکولوں کا جال پھیلا کر کشمیری بچوں کی جبری قبضے کے حق میں ذہن سازی کرنے کو ایک منصوبہ بند سازش قرار دیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان سکولوں میں زیر تعلیم بچے غیر محسوس طریقے پر اپنی دینی اور تہذہبی اقدار سے بھی غیر مانوس بنائے جا رہے ہیں جبکہ فوج کے اہتمام سے کھیل کود اور بھارت درشن ٹیور کے نام پر بھی ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں کو آلودہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے اور ہمیں اس کا سدباب بھی سوچنا ہو گا انہوں نے قوم سے درد مندانہ اپیل کی وہ معمولی فوائد کے لئے اپنے بچوں کے مستقبل اور ذہنی نشوونما کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں اور انہیں کسی بھی صورت میں ان سکولوں وار اداروں میں داخل نہ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنا کر بے حس اور بے جان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کر کے ان کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ آگے چل کر یہ ان کی زندگیوں کے لئے وبال جان نہ بن جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog