قانون اور انصاف کی سربلندی کے لیے بلاخوف ہو کر میرٹ پر فیصلے کریں جسٹس صداقت علی خان

Published on December 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

index
وہاڑی(یواین پی)لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ قانون اور انصاف کی سربلندی کے لیے بلاخوف ہو کر میرٹ پر فیصلے کریں اور کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں یہ بات انہوں نے دورہ وہاڑی کے دوران سرکٹ ہاؤس میں جوڈیشل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفار جلیل ، ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اور جوڈیشل افسران اس موقع پر موجودتھے جسٹس صداقت علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خدا تعالی کی خوشنودی کے لیے کام کریں آپ پر انصاف کی بھاری ذمہ داری ہے اور خدا تعالی سب سے بڑا منصف ہونے کی وجہ سے انصاف کو پسند کرتا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کی طرف سے ضلع وہاڑی میں جرائم کی شرح کم ہونے کی نشاندہی پر جسٹس صداقت علی خان نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی تعریف کرتے ہوئے انویسٹی گیشن کے شعبہ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران اکثر اوقات غلط بیانی سے کام لیتے ہیں اگر تفتیشی افسران میرٹ پر تفتیش کریں تونہ صرف عدلیہ پر بوجھ کم ہو گا بلکہ اس سے مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی مدد ملے گی اور لوگوں میں قانون کا خوف پیدا ہونے سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئیگی قبل ازیں جسٹس صداقت علی خان نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے معائنہ کے دوران دو خواتین سمیت20 اسیران کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا انہوں نے خواتین ، کم عمر بچوں کی بارکس،جیل ہسپتال اور جیل کچن کا معائنہ کیا قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کئے جیل ہسپتال میں قیدیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور جیل کچن میں قیدیوں کے لئے تیار کئے جانے والے کھانے کے معیار کا جائزہ لیا انہوں نے قیدیوں سے بھی کھانے کے معیار اور وقت کے بارے میں معلومات لیں جبکہ جیل ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر کی سہولت کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل کو اعلی حکام کو خط لکھنے کی ہدایت کی انہوں نے قیدیوں کے لیے قائم کردہ کمپیوٹر سیکشن کا بھی معائنہ کیا اسی طرح جیل کے سٹو رمیں موجودکھانے پینے کی اشیائے اور دوسری سٹور آئٹم کا جائزہ لیا انہوں نے جیل کی مجموعی صوتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جیل سپرنٹنڈنٹ نے جسٹس صداقت علی خان کو بتایا کہ جیل میں زیر زمین پانی ناقابل استعمال ہے میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے منصوبہ اور جیل میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ پر پیش رفت جاری ہے جیل دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفار جلیل ، سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ ،ڈی پی او صادق علی ڈوگر، اے ڈی سی رانا سلیم احمد ،، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالصبور سکھیرا بھی ساتھ موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes