تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ کریں گے، پرویز مشرف

Published on December 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے اور اس سیاسی خلاء کو میں اور میری اتحادی جماعتیں پورا کرسکتی ہیں جس کے لیے جلد پاکستان آرہا ہوں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کا خاتمہ کردیں گے اور سندھ کے لوگوں کو کرپٹ اور نا اہل پیپلز پارٹی سے نجات ملے گی.سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ بہت جلد پاکستان آکر انتخاب میں بھرپور حصہ لوں گا اور آل پاکستان مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کی صورت میں عوام کو نیا پلیٹ فارم فراہم کریں گے جو ان کے مسائل حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہو گی.انہوں نے کہا کہ کراچی میں دوسرا کامیاب جلسہ ہے جس میں شہریوں نے روایتی اور باسی سیاسی جماعتوں کو خیر باد کہہ کر اے پی ایم ایل میں شرکت کا عندیہ دیا ہے اور آئندہ ہونے والے الیکشن میں ہم بڑی کامیابی حاصل کریں گے.سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اپنے دور صدارت میں کراچی اورحیدرآباد کی شکل تبدیل کردی تھی اور یہاں پُل، سڑکیں، انڈر پاس اور پارکس بنوائے جب کہ پانی، بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے رکھا.انہوں نے مزید کہا کہ اگر اے پی ایم ایل آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوتی ہے تو ایک بار مرتبہ پھر کراچی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیں گے اور شہر قائد کو روشنیوں کا شہر بناتے ہوئے امن و امان کو ہر صورت بحال رکھیں گے.آخر میں انہوں نے جلسہ کے شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی کامیابی کے لیے آپ کا اتحاد اور آپ کا ساتھ درکار رہے گا.

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题